موزوں کے نیچے سوتی جرابوں کے ساتھ مسح

موزوں کے نیچے سوتی جرابوں کے ساتھ مسح

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ چمڑے کے موزوں کے نیچے عام سوتی جرابیں پہنی ہوں تو کیا موزے پر مسح ہوجائے گا؟

User ID:سید محمد جنید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ چمڑے کے موزوں کےنیچے سوتی جرابیں ہوں توایسی صورت میں بھی موزوں پرمسح کرنا درست ہے اس سے مسح ہوجائےگا ۔ بحرالرائق میں ہے “في غاية البيان من أن ما جاز المسح عليه إذا لم يكن بينه وبين الرجل حائل جاز المسح عليه إذا كان بينهما حائل كخف إذا كان تحته خف أو لفافة اهـ.۔۔۔۔ وقد وقع في عصرنا بين فقهاء الروم بالروم كلام كثير في هذه المسألة فمنهم من تمسك بما في فتاوى الشاذي وأفتى بمنع المسح على الخف الذي تحته الكرباس ۔۔ومنهم من أفتى بالجواز، وهو الحق لما قدمناه عن غاية البيان”ترجمہ:جس چیزپرمسح اس صورت میں جائزہے کہ جب اس کے اورپاوں کے درمیان کوئی حائل نہ ہوتواس چیزپرمسح اس صورت میں بھی درست ہے جب ان دونوں کے درمیان کوئی حائل ہوجیسے موزہ جب اس کے نیچے کوئی موزہ یالفافہ ہو۔اورہمارے زمانے میں روم میں فقہاء روم کے درمیان اس مسئلے میں بہت زیادہ کلام واقع ہوا توان میں سے بعض نے اس سے دلیل پکڑی جوفتاوی الشاذی میں ہے اوراس موزے پرمسح کی ممانعت کافتوی دیاجس کے نیچے سوتی کپڑاہواوران میں سے کچھ نے جوازکافتوی دیااوریہی حق ہے اس وجہ سے جسے ہم نے غایۃ البیان کے حوالے سے پیچھے ذکرکیاہے ۔

(بحرالرائق،باب المسح علی الخفین،ج01،ص190،دارالکتاب الاسلامی،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

19جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 2دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں