جمعہ کی نماز میں سجدہ تلاوت

جمعہ کی نماز میں سجدہ تلاوت

سوال:جمعہ کی نماز میں اگرسجدہ تلاوت کی آیت پڑھ دی تواب تین سجدے کریں گے یادو؟

User ID: Shbab Athar

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

امام نےجمعہ کی نماز میں آیت سجدہ پڑھی تواب بھی سجدہ تلاوت واجب ہے تاہم اگرفورا(تین آیات پڑھنے تک)رکوع میں چلاجائے اوررکوع میں سجدہ تلاوت کی نیت نہ کرے تواب جب یہ نماز کاسجدہ کرے گاتواسکاسجدہ تلاوت بھی اداہوجائے گااگرچہ نیت نہ کرے یعنی اب سجدہ تلاوت الگ سے کرناضروری نہیں ہوگا اورجمعہ جیسی نماز میں یہی افضل ہے۔درمختار میں ہے: (و) تؤدى (بسجودها كذلك) أي على الفور (وإن لم ينو) بالإجماع۔ترجمہ:فورانمازکاسجدہ کرلینے سے بھی بالاجماع سجدہ تلاوت اداہوجاتاہےاگرچہ نیت نہ کی ہو۔(شامی،کتاب الصلوۃ،سجود التلاوۃ،ج2،ص112، بیروت)بہارشریعت میں ہے: اگر آیت پڑھنے کے بعد فوراً نماز کا سجدہ کر لیا یعنی آیت سجدہ کے بعد تین آیت سے زیادہ نہ پڑھا اور رکوع کر کے سجدہ کیا تو اگرچہ سجدۂ تلاوت کی نیت نہ ہو ادا ہو جائے گا۔(بہارشریعت،سجدہ تلاوت کابیان،ج1،ص738،مکتبۃ المدینہ)فتاوی رضویہ میں ہے:ہمارے علماءبحالتِ کثرتِ جماعت یااخفائے قراءت اسی طریقہ کوافضل ٹھہراتےہیں۔(فتاوی رضویہ،سجدہ تلاوت کابیان،ج8،ص236،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

29شعبان المعظم 1445ھ/11مارچ 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں