ایک رکعت میں ایک سے زائدسورتیں پڑھنا

ایک رکعت میں ایک سے زائدسورتیں پڑھنا

سوال:سورہ فاتحہ میں نمازکے بعددویاتین سورتیں پڑھ سکتے ہیں؟

User ID: Mohammad Asif Ansari

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اکیلے فرض نمازپڑھنے والایانوافل پڑھنے والا فاتحہ کے بعدایک سے زائدسورتیں پڑھ سکتا ہے تاہم ان سورتوں کے درمیان فاصلہ کرناکہ بیچ سے ایک یازائدسورتیں چھوڑدینامکروہ ہے۔

شامی میں ہے: أما في ركعة فيكره الجمع بين سورتين بينهما سور أو سورة فتح. وفي التتارخانية: إذا جمع بين سورتين في ركعة رأيت في موضع أنه لا بأس به. وذكر شيخ الإسلام لا ينبغي له أن يفعل على ما هو ظاهر الرواية. اهـ.وفي شرح المنية: الأولى أن لا يفعل في الفرض ولو فعل لا يكره إلا أن يترك بينهما سورة أو أكثر۔ ترجمہ:ایک رکعت میں دوسورتوں کوجمع کرناکہ ایک یاکئی سورتیں درمیان سے چھوڑدیں تویہ مکروہ ہے ‘فتح’۔تتارخانیہ میں ہےایک رکعت میں دوسورتوں کوپڑھنے کے بارے میں میں نے ایک جگہ دیکھاکہ حرج نہیں۔شیخ الاسلام نے فرمایاظاہرالروایہ کیمطابق یہ مناسب نہیں ہے اورشرح منیہ میں ہے بہتریہ ہے کہ فرض میں نہ کرے اوراگرکیاتومکروہ جب ہے جب درمیان سے ایک یازائدسورتیں چھوڑدے۔(شامی،کتاب الصلوۃ،فصل فی القراءۃ،ج1،ص546،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

06رمضان المبارک 1445ھ/18مارچ 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں