جماعت کے دوران لائٹ چلی گئی

جماعت کے دوران لائٹ چلی گئی

سوال:جماعت کے دوران لائٹ چلی جائے اورعوام زیادہ ہے امام کی آوازآخرتک نہیں پہنچتی اورلوگ دیکھادیکھی نمازپڑھ رہے ہیں کیانمازہوجائےگی؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مقتدی کی نمازدرست ہونے کیلئے اسےامام کی آوازکاسنائی دیناضروری نہیں بلکہ کسی بھی طرح اگراسے امام کے انتقالات کاعلم ہورہاہومثلامکبرکی آوازکوسن کریاامام یااگلے مقتدیوں کودیکھ کرتواقتدادرست ہے۔

درمختارمیں ہے:وعلمه بانتقالاته۔ترجمہ:مقتدی کوامام کے انتقالات کاعلم ہونانمازکے درست ہونےکیلئے شرط ہے۔(شامی،کتاب الصلوۃ،ج1،ص551،بیروت)

شامی میں ہے:أي بسماع أو رؤية للإمام أو لبعض المقتدين رحمتي وإن لم يتحد المكان۔ترجمہ:یعنی سن کر،امام یابعض مقتدیوں کودیکھ کرعلم ہورہاہواگرچہ مکان ایک نہ ہو۔(ایضا)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

06رمضان المبارک 1445ھ/18مارچ 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں