میت کوغسل دیتے وقت اس کے پاؤں کارخ

میت کوغسل دیتے وقت اس کے پاؤں کارخ

سوال:میت کوغسل دیتے وقت اسکے پاؤں کس طرف کریں؟

User ID: Allama Ahmad Faizi

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

میت کوغسل دیتے وقت اسے کسی بھی رخ لٹایاجاسکتاہے کہ اسکے بارے میں شرع کاکوئی خاص حکم نہیں۔

بحر الرائق میں ہے:وفي الظهيرية وكيفية الوضع عند بعض أصحابنا: الوضع طولا كما في حالة المرض إذا أراد الصلاة بإيماء ومنهم من اختار الوضع عرضا كما يوضع في القبر والأصح أنه يوضع كما تيسر۔ ترجمہ:ظہیریہ میں ہے کہ ہمارے بعض اصحاب کے نزدیک اسے بیماری میں اشاروں سے نمازپڑھنےکی حالت کی طرح لمبا(قبلہ کی طر پاؤں کرکے)لٹایاجائے اوربعض نے چوڑائی والی صورت کومختارکہاجیسے قبرمیں لٹایاجاتاہے اورزیادہ صحیح یہ ہے کہ جیسے آسانی ہولٹایاجائے۔(بحرمع منحۃ،کتاب الجنائز،ج2،ص185،دارالکتاب الاسلامی)

فتاوی رضویہ میں ہے:سب طرح درست ہے۔(فتاوی رضویہ،کتاب الجنائز،ج9،ص91،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

06رمضان المبارک 1445ھ/18مارچ 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں