مٹی کھانا کیا حلال ہے؟

مٹی کھانا کیا حلال ہے؟

سوال: کسی علاقہ میں بعض بچے اور بعض بڑے افراد مٹی کھاتے ہیں بعض مٹیاں کھانے کے لیے آگ پر بھون کر فروخت بھی کی جارہی ہیں (اسے ملتانی مٹی بھی کہتے ہیں ) کیا اس کا کھانا جائز ہے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب : بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ذکر کردہ سوال کا جواب یہ ہے کہ حد ضرر تک مٹی کھانا ناجائزوگناہ ہے۔ البتہ معمولی مقدار میں مٹی کھائی جس سے نقصان نہ پہنچے جائز ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے:

”مٹی کھانا حرام ہے یعنی زیادہ کہ مضر ہے ، خاک شفاء شریف سے تبر کا قدرے چکھ لینا جائز ہے۔“ (فتاوی رضویہ، جلد 4، صفحہ 727، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

بہار شریعت میں ہے:

”مٹی بھی حد ضرر تک کھانا حرام ہے۔“ (بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 418، مکتبۃ المدینه، دعوت اسلامی)

واللہ ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بابر عطاری مدنی

13والقعدۃ الحرام1444/ 1جون2023

اپنا تبصرہ بھیجیں