دو خطبوں کے درمیان امام کیا پڑھے؟

سوال:خطبے کے دوران جو وقفہ ہوتا ہے اس میں امام کیا پڑھے؟

یوزر آئی ڈی:سراج احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ذکر،درود،دعا جو چاہے پڑھ سکتا ہے اگر کچھ بھی نہ پڑے بس خاموش ہی رہے تو بھی حرج نہیں البتہ امام کا دعا مانگنا جائز ہے اور مقتدی دونوں خطبوں کے درمیان دل میں دعا مانگیں ۔ سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:دونوں خطبوں کے بیچ میں امام کو دعا مانگنا تو بلاتفاق جائز ہے بلکہ خود عین خطبہ میں حضور ﷺ کا مینہ کے لئے دونوں دست انور بلند فرماکر دعا مانگنا کتب صحاح میں موجود ہے۔

( فتاوی رضویہ،جلد8، صفحہ396، رضا فاؤنڈیشن ،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

4محرم الحرام1444ھ/23جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں