دوران غسل ریح،پیشاب آنےسے غسل کا حکم

سوال:دوران غسل پیشاب کیا تو کیا غسل دوبارہ کرنا ہو گا یا جو فرائض ادا کر لیے وہ ہو گئے؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

دوران غسل پیشاب،ریح وغیرہ نکلنے سے غسل پر کوئی فرق نہیں پڑتا لہذا غسل کے جو فرائض پورے کر لیے تھے انہیں دوبارہ کرنا ضروری نہیں البتہ وضو ٹوٹ جائے گا دوبارہ نئے سرے سے وضو کرنا لازم ہے کیونکہ پیشاب،ریح وغیرہ سے وضو ٹوٹتا ہے غسل فرض نہیں ہوتا۔صدر الشریعہ،بدر الطریقہ ،مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:پاخانہ ۱ ، پیشاب ۲ ، وَدِی ۳ ، مَذِی ۴ ، مَنی ۵ ، کیڑا ۶ ، پتھری ۷ مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وُضو جاتا رہے گا۔

(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ303،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

28ذو الحجۃ الحرام 1444ھ/17جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں