حرام درندوں کے جوٹھے ،پسینے،اور لعاب کا حکم

سوال:حرام درندوں کے جوٹھے ،پسینے اور لعاب کا کیا حکم ہے؟

یوزر آئی ڈی:بلال فیصل بلوانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حرام درندے( جیسے سُوئر، کتا، شیر، چیتا، بھیڑیا، ہاتھی، گیدڑ،وغیرہ) کا جوٹھا ،تھوک اور پسینہ ناپاک ہے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ ھندیہ کے حوالے سے لکھتے ہیں: سُوئر، کتا، شیر، چیتا، بھیڑیا، ہاتھی، گیدڑ اور دوسرے درندوں کا جھوٹا ناپاک ہے۔۔۔۔جس کا جھوٹا ناپاک ہے اس کا پسینہ اور لعاب بھی ناپاک ہے اور جس کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ اور لعاب بھی پاک اور جس کا جھوٹا مکروہ اس کا لعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔

(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ342ـ344،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

25محرم الحرام1445ھ/10 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں