جنت میں داڑھی ہو گی یا نہیں؟

سوال:کیا جنت میں داڑھی نہیں ہو گی؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جنت میں سر کے بال اور پلکوں اور بھَووں کے علاوہ پورے جسم پر بال نہیں ہوں گے کسی کی داڑھی نہیں ہو گی ہاں سیدنا آدم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے بارے میں آیا ہے کہ ان کے چہرے پر داڑھی ہو گی۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :سر کے بال اور پلکوں اور بھَووں کے سوا جنتی کے بدن پر کہیں بال نہ ہوں گے، سب بے ریش ہوں گے، سُرمگیں آنکھیں ، تیس برس کی عمر کے معلوم ہوں گے۔

(بہار شریعت ،حصہ اول،جلد1،صفحہ160،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

فتاویٰ حدیثیہ میں ہے :جنت میں حضرت آدم علیہ السلام کے سوا کسی کی داڑھی نہیں ہو گی ۔

(فتاویٰ حدیثیہ مترجم صفحہ 524 مکتبہ اعلحضرت لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

28ذوالقعدۃ الحرام 1444ھ/18جون2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں