مسجد میں موجود لوگوں کو سلام کرنا کیسا؟

مسجد میں موجود لوگوں کو سلام کرنا کیسا؟

مسجد میں موجود لوگ اگرنماز یا انتظارِ نماز،ذکر و اذکار،تلاوت یا علمی گفتگو میں مشغول ہوں تو اس وقت ان کو سلام نہ کیا جائے کہ یہ سلام کرنے کا موقع نہیں۔عالمگیری میں ہے:” السلام تحية الزائرين، والذين جلسوا في المسجد للقراءة والتسبيح أو لانتظار الصلاة ما جلسوا فيه لدخول الزائرين عليهم فليس هذا أوان السلام فلا يسلم عليهم“یعنی:سلام ملاقات کرنے والوں کی تحیت ہے اورجو مسجد میں قراءت،تسبیح،یا انتظار نمازمیں مشغول ہوں وہ اس لئے نہیں بیٹھے کہ لوگ ان سے آکر ملاقات کریں لہذا یہ سلام کے اوقات میں سے نہیں تو انہیں سلام نہ کیا جائے۔

(عالمگیری،جلد5،صفحہ325)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

13جمادی الاول5144 ھ28نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں