عورت کے کفن میں کتنے کپڑے ہونے چاہیے؟

عورت کے کفن میں کتنے کپڑے ہونے چاہیے؟

کفن کے تین درجے ہوتے ہیں۔(1)ضرورت (2)کفایت (3)سنت۔عورت کے لئے کفن ضرورت اتنا ہے کہ جسم ڈھک جائے اور کفن کفایت تین کپڑے ہیں۔(1)لفافہ (2)ازار/قمیص (3)اوڑھنی اور کفن سنت عورت کے لئے پانچ کپڑے ہیں۔(1)لفافہ (2)ازار (3)قمیص (4)اوڑھنی (5) سینہ بند۔بہار شریعت میں ہے:” میت کو کفن دینا فرض کفایہ ہے، کفن کے تین درجے ہیں۔ (۱) ضرورت (۲) کفایت (۳) سنت مرد کے ليے سنت تین کپڑے ہیں۔ (۱) لفافہ (۲) اِزار (۳) قمیص اور عورت کے ليے پانچ۔ تین یہ اور (۴) اوڑھنی (۵) سینہ بند کفنِ کفایت مرد کے ليے دو کپڑے ہیں۔ (۱) لفافہ (۲) اِزار اور عورت کے ليے تين۔ (۱) لفافہ (۲) اِزار (۳) اوڑھنی یا (۱) لفافہ (۲) قمیص (۳) اوڑھنی۔ کفن ضرورت دونوں کے ليے یہ کہ جو میّسر آئے اور کم از کم اتنا تو ہو کہ سارا بدن ڈھک جائے۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ4صفحہ817)

اپنا تبصرہ بھیجیں