تصور شیخ کرنا گناہ تو نہیں؟اس کے جواز کی کوئی دلیل دے دیں۔

تصور شیخ کرنا گناہ تو نہیں؟اس کے جواز کی کوئی دلیل دے دیں۔

تصور شیخ کرنا شرعا جائز بلکہ اچھا عمل ہے اور صحابہ کرام علیھم الرضوان سے ثابت ہے کہ وہ حضرات حضورﷺ کا تصور کیا کرتے تھے اورتصور شیخ کی یہی اصل ہے۔ایسی روایات کتب میں موجود ہیں جس میں صحابہ کرام علیھم الرضوان کوئی بات کہتے ہوئے فرماتے”کانی انظر الیہ“ گویا کہ میں حضورﷺ کو دیکھ رہا ہوں۔چنانچہ بخاری شریف میں بی بی عائشہ سے مروی ہے:”کانی انظر الی وبیص الطیب فی مفرق النبیﷺ وھو محرم“ترجمہ:گویا کہ میں حضورﷺ کی مانگ میں خوشبو کی چمک بحالت احرام دیکھ رہی ہوں۔

(بخاری،حدیث271)

شرح: ”احرام باندھتے وقت جو خوشبو حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم استعمال کرتے تھے وہ بعینہ آپ کی مانگ شریف میں بعد احرام بھی باقی رہتی تھی گویا میں تصور میں اب بھی اسے دیکھ رہی ہوں۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد4)

ایک جگہ لکھتے ہیں:” یہ ہے تصور رسول حضرات صحابہ کرام حضور کی اداؤں کے تصور میں رہتے تھے۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد7)

اپنا تبصرہ بھیجیں