تسبیح فاطمہ پڑھنا جائز ہے؟

تسبیح فاطمہ پڑھنا جائز ہے؟

تسبیح فاطمہ نہ صرف جائز بلکہ ثواب کا کام ہے اور احادیث میں اس تسبیح کے فضائل موجود ہیں۔چنانچہ بخاری شریف میں ہے کہ جب بی بی فاطمہ رضی اللہ عنھا حضورﷺ سے خادمہ کا سوال کرنے گئیں تو حضور ﷺ نے فرمایا:”الا ادلکما علی ما ھو خیر لکما من خادم اذا اویتما الی فراشکما او اخذتما مضاجعکما فکبرا ثلاثا و ثلاثین و سبحا ثلاثا و ثلاثین واحمدا ثلاثا و ثلاثین فھذا خیر لکما من خادم“ترجمہ:کیا میں تمہاری اس پر رہنمائی نہ کروں جو تمہارے لئے خادم سے بہتر ہے؟جب تم سونے کے لئے بستر پر جاؤ تو تنتیس مرتبہ اللہ اکبر تنتیس مرتبہ سبحان اللہ اور تنتیس مرتبہ الحمد للہ پڑھ لیا کرو تو یہ تمہارے لئے کادم سے بہتر ہے۔

(بخاری،حدیث6318)

اپنا تبصرہ بھیجیں