آج کل سوشل میڈیا پر ایک حدیث بیان کی جارہی ہے کہ جمعہ کے دن پندرہ رمضان کو ایک زور دارآواز سنائی دے گی جو اپنے گھر میں ہوگا وہ ربنا القدوس کی تسبیح پڑھے اس روایت کی کیا حقیقت ہے؟

آج کل سوشل میڈیا پر ایک حدیث بیان کی جارہی ہے کہ جمعہ کے دن پندرہ رمضان کو ایک زور دارآواز سنائی دے گی جو اپنے گھر میں ہوگا وہ ربنا القدوس کی تسبیح پڑھے اس روایت کی کیا حقیقت ہے؟

اس مفہوم کی حدیث پاک موجود ہے کہ کوئی ایسا رمضان آئے گا جس کی پندرھویں جمعہ کوہوگی اس دن فجر کی نماز کے بعد ایک خوف ناک آواز سنائی دے گی،لہذا ایسا ہوگا ضرور مگر کب یہ اللہ اور اس کا رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں،اس سے پہلے بھی ایسے رمضان ہوئے ہیں جن کی پندرہ جمعہ کو ہوئی ہے۔اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے اس طرح کا سوال ہوا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:” آئے گی مگر یہ نہ کہا تھا کہ اسی رمضان آئے گی۔ جب آئے گی تو وہ رمضان ہی ہوگا جس کی پندرھویں جمعہ کو ہوگی۔ اس سال زلزلے کثرت سے ہوں گے۔ اَولے کثرت سے پڑیں گے۔ پندرھویں شبِ رمضان شب جمعہ ایک دھماکہ ہوگا صبح کی نماز کے بعد ایک چنگھاڑ سنائی دے گی۔ حدیث میں آیا کہ اس تاریخ کو نمازِ صبح پڑھ کر گھروں کے اندر داخل ہوجاؤ اور کواڑ بند کرلو۔ گھر میں جتنے روزن ہوں بند کرلو۔ کان بند کرلو۔ پھرآواز سنو تو فوراً اللہ عزوجل کے لیے سجدہ میں گر و اورکہو ”سبحٰن القدوس سبحٰن القدوس ربنا القدوس (قدوس کے لیے پاکی ہے قدوس کے لیے پاکی ہے اور ہمارا پروردگار قدوس ہے۔ جو ایسا کرے گا نجات پائے گا جو نہ کرے گا ہلاک ہوگا یہ حدیث کا مضمون ہے۔ اس میں یہ تعیین نہیں کہ کس سنہ میں ایسا ہوگا۔ بہت رمضان گزر گئے جن کی پہلی جمعہ کو تھی اور ان شاء اللہ تعالٰی آئندہ بھی گزریں گے۔ (فتاوی رضویہ،جلد27،صفحہ42)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08جمادی الاول5144 ھ23نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں