ہم فقط”الھم اغفرلحینا—والی دعا کیوں پڑھتےہیں

ہم فقط”الھم اغفرلحینا—والی دعا کیوں پڑھتےہیں

سوال:جنازہ میں پڑھی جانےوالی مشہوردعائیں کونسی ہیں اور ہم فقط”الھم اغفرلحینا—والی کیوں پڑھتےہیں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جنازہ میں پڑھی جانےوالی ماثور مشہور دُعائیں مختلف ہیں،جوکتب حدیث و فقہ میں منقول ہیں،صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نےبہار شریعت میں چودہ نقل فرمائیں ۔بہرکیف مختلف ماثور ہ دُعائیں پڑھی جائیں ،اور اگر کوئی سہولت کےلئے ایک ہی دُعایادکرکےپڑھےتوبھی حرج نہیں،کیونکہ دین میں آسانی ہے۔یہ دعابھی حدیث سے ثابت ہے،مزیددودعائیں منقول ہیں۔

سنن ابن ماجہ،مسند احمدومستدرک للحاکم وغیرہ میں ہے،واللفظ للاول:” عن ابی ہریرۃ قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذاصلی علی جنازۃیقول:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِحَیِّنَاوَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَاوَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا–،” (سنن ابن ماجہ کتاب الجنائز،باب ماجاء فی الدعاء-،ص107،مطبوعہ کراچی،مسند احمد، ج2 ،ص368، المستدرک للحاکم، کتاب الجنائز، باب أدعیۃ صلاۃ الجنازۃ، الحديث:1366، ج1، ص684)

سنن ابوداؤدمیں ہے:”اَللّٰھُمَّ اِنَّ فُـلَانَ بْنَ فُـلَانٍ (فُـلَانَہُ بِنْتَ فُـلَانٍ) فِیْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جَوَارِکَ فَقِہٖ (ھَا) مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَاَنْتَ اَھلُ الْوَفَاءِ وَالْحَمْدِؕ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ (ھَا) وَارْحَمْہٗ (ھَا) اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ”یعنی اے اللہ عزوجل!فلاں بن فلاں تیرے ذمہ اور تیری حفاظت میں ہے، اس کو فتنۂ قبر اور عذاب جہنم سے بچا، تُو وفا اور حمد کا اہل ہے اے اللہ عزوجل!اس کو بخش اور رحم کر بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔ (سنن ابی داود،کتاب الجنائز، باب الدعاء للميت،رقم:3202، ج2، ص103،لاہور)

سنن ابن ماجہ میں ہے:”اَللّٰھُمَّ اَجِرْھَا مِنَ الشَّیْطَانِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اَللّٰھُمَّ جَافِ الْاَرْضَ عَنْ جَنْبَیْھَا وَصَعِّدْ رُوْحَھَا وَلَقِّھَا مِنْکَ رِضْوَانًا”یعنی اےاللہ عزوجل!اس کو شیطان سے اور عذابِ قبر سے بچا اے اللہ زمین کو اس کی دونوں کروٹوں سے کشادہ کر دےاوراُس کی رُوح کوبلندکراوراپنی خوشنودی دے۔ (سنن ابن ماجہ،کتاب الجنائز،ماجاءفی ادخال الميت القبر،ص111،کراچی)

سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”یسروا ولاتعسروا “آسانی پیداکرواورتنگی پیدا نہ کرو۔اورفرمایا:”ان الدین یسر “بے شک دین آسان ہے۔” (بخاری،باب امر الوالی اذاوجہ امیرین-،ج2،ص1063،و باب الدین یسر،ج1،ص10،مطبوعہ کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

24 رجب 6144 ھ/25 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں