مغرب کےقعدہ اخیرہ کےبعد
چوتھی رکعت کےلئے کھڑاہونا
سوال:مغرب کی تیسری رکعت میں بقدرتشہد قعدہ کرکےاگرچوتھی کے لیے کھڑاہو جائےتوکیاحکم ہے؟ سائل:جامی ابن جامی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مغرب میں اگربقدرتشہدقعدہ اخیرہ کرکےچوتھی کےلئے کھڑاہوگیااورسجدہ نہیں کیاتوبیٹھ جائےسجدہ سہو کرکےنمازمکمل کرلے۔اگر کھڑے کھڑے ہی سلام پھیردیاتو بھی نماز درست ہوئی مگر سنت ترک ہوئی۔
بہارشریعت میں ہے:” اگر بقدر تشہد قعدۂ اخیرہ کر چکا ہے اور کھڑا ہوگیا تو جب تک اس رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو لوٹ آئے اور سجدۂ سہو کر کے سلام پھیر دے اور اگر قیام ہی کی حالت میں سلام پھیر دیا تو بھی نماز ہو جائے گی مگر سنت ترک ہوئی۔”
)بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ712،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
1 ربیع الآخر 7144 ھ/ 25 ستمبر 5202 ء