مباہلہ کاواقعہ کب ہوا
سوال:مباہلہ کا واقعہ کس سنہ ہجری میں ہوا اور نجران کے عیسائی پادریوں کا وفد کتنے لوگوں پر مشتمل تھا؟
سائل:حامد خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مباہلہ کاواقعہ نویں ہجری میں پیش آیااورنجران کےوفدمیں ساٹھ آدمی تھے۔
علامہ عبد المصطفی اعظمی علیہ الرحمہ نویں ہجری کے واقعات میں لکھتے ہیں:”وفد نجران:یہ نجران کے نصاریٰ کا وفد تھا۔ اس میں ساٹھ سوار تھے۔ چوبیس ان کے شرفا اور معززین تھے اور تین اشخاص اس درجہ کے تھے کہ انہیں کے ہاتھوں میں نجران کے نصاری کا مذہبی اورقومی سارا نظام تھا۔ ایک عاقب جس کا نام عبدالمسیح تھا دوسرا شخص سید جس کا نام ایہم تھا تیسرا شخص ابو حارثہ بن علقمہ تھا۔”
(سیرت مصطفی،صفحہ 524،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
4 ربیع الآخر 7144 ھ/ 28 ستمبر 5202 ء