مغرب کی تیسری رکعت کاقعدہ نہ کیا اور چوتھی کاسجدہ کرلیا
سوال:نمازمغرب میں تیسری رکعت پر نہیں بیٹھااورچوتھی رکعت کا سجدہ کر لیاتو کیا حکم ہے؟
سائل:جا می ابن جامی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نمازمغرب میں تیسری رکعت پر قعدہ نہ کیا اور چوتھی رکعت کےلئےکھڑاہوگیا اورچوتھی رکعت کاسجدہ بھی کرلیا تو فرض باطِل ہوگئے لہذا یہ چار رکعت پوری کر لےیہ نماز نفل ہوئی ،مغرب کے فرض پھر دوبارہ پڑھے۔
حضرت صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتےہیں:”چار رکعت والے فرض میں چوتھی رکعت کے بعد قعدہ نہ کیا، تو جب تک پانچویں کا سجدہ نہ کیا ہو بیٹھ جائےاور پانچویں کا سجدہ کر لیا یا فجر میں دوسری پر نہیں بیٹھا اور تیسری کا سجدہ کر لیا یا مغرب میں تیسری پر نہ بیٹھا اور چوتھی کا سجدہ کرلیا، تو ان سب صورتوں میں فرض باطل ہوگئے۔ مغرب کے سوا اور نمازوں میں ایک رکعت اور ملا لے۔”
(بہارشریعت،حصہ3،صفحہ515،516مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
30 ربیع الاول 7144 ھ/ 24 ستمبر 5202 ء