کفارےکےروزےمیں تسلسل ضروری ہے مگرحیض کافاصلہ معاف ہے

کفارےکےروزےمیں تسلسل ضروری ہے مگرحیض کافاصلہ معاف ہے

سوال:کفارےکےروزےمیں تسلسل ضروری ہے اگر حیض کا فاصلہ ہوجائے توکیاحکم ہے؟

سائل:اویس قاضی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کفارے کے روزوں میں تسلسل ضروری ہے ہاں عورت کے روزوں میں جو حیض کے سبب فاصلہ ہو وہ شرعاً معاف ہے پھر جیسے ہی حیض ختم ہو مزید بلا ناغہ رکھتی رہے۔اگرایک دن کابھی ناغہ کیا پھر دوبارہ سے شروع کرےگی۔

الدرالمختاروردالمحتارمیں ہے:”فإن أفطر بعذر كسفر ونفاس، بخلاف الحيض – قوله : (فإن أفطر) أفاد أنه لو أكل ناسياً لم يضر كما في الكافي . قوله : (بخلاف الحيض) فإنه لا يقطع كفارة قتلها وإفطارها، لأنها لا تجد شهرين خاليين عنه، بخلاف كفارة اليمين، وعليها أن تصل ما بعد الحيض بما قبله، فلو أفطرت بعده يوماً استقبلت لتركها التتابع بلا ضرورة، أما النفاس فيقطع التتابع في صوم كل كفارة؛ وتمامه في البحر.”

(الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الطلاق، باب الکفارۃ،ج5،ص142،دارالمعرفہ)

البنایہ شرح ہدایہ میں ہے:” إذا كفر بالصيام وأفطر يوما لعذر مرض أو سفر فإنه يستأنف الصوم وكذا لو جاء يوم الفطر أو يوم النحر أو أيام التشريق فإنه يستأنف “

(البنایہ،ج1،ص512،دار الکتب العلمیہ بیروت)

بہارشریعت میں ہے:”اگرعورت نےرمضان کاروزہ توڑ دیا اور کفارہ میں روزےرکھ رہی تھی اورحیض آگیا، تو سرے سے رکھنے کا حکم نہیں ،بلکہ جتنے باقی ہیں اُن کا رکھنا کافی ہے۔”

(بہار شریعت،ج2،ص214،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

6 ربیع الآخر 7144 ھ/ 30 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں