لاحول ولاقوۃ الاباللہ اور اس کی برکات

لاحول ولاقوۃ الاباللہ اور اس کی برکات

سوال:لاحولا والا قواتہ جملہ ہےیاولاحولا والا قواتہ ہے؟

سائل:ظفر علی شاہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

درست کلمات یوں ہیں : لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، اور یوں بھی پڑھ سکتے ہیں اس کی بھی برکتیں ہیں: لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔

مسلم میں ہے، حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:” یاعبداللہ بن قیس الاادلک علی کنز من کنوز الجنۃ فقلت بلی یارسولَ اللہ فقال قل لاحول ولاقوۃ الاباللہ “اے عبداللہ بن قیس کیا میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے پر رہنمائی کروں عرض کی کیوں نہیں یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا لاَحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ پڑھا کرو۔

(مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء باب استحباب خفض الصوت بالذکر ،ج2،ص346،مطبوعہ کراچی)

حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:اعوذ باللہ اورلاحول سے شیطان بھاگتاہے، صُوفیائےکرام فرماتےہیں:جوکوئی صبح و شام اِکّیس(21)بار لَاحَوْل شریف(یعنی لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم)پانی پر دم کر کے پی لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللہ وَسوسَۂ شیطانی سے اَمن میں رہے گا۔”

(مرآۃ،ج1،ص92،قادری پبلشرزلاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

4 ربیع الآخر 7144 ھ/ 28 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں