مسجد میں نماز کےلئے جگہ خاص کرنا
سوال:مسجد میں نماز کےلئےکوئی جگہ خاص کرلینا کیسا؟
سائل:تصور رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسجد میں کسی جگہ کونماز کےلئے خاص کرلینا کہ کہیں اور نماز کےلئے دل نہ لگے مکروہ ہےاتفاقاً کسی جگہ بارہا نماز پڑھی دل میں تخصیص کی نیت نہیں تو کوئی حرج نہیں۔
سنن ابوداؤدمیں ہے:”نہی رسول اللہ ﷺعن نقرۃ الغراب وافتراش السبع وان یوطن الرجل المکان فی المسجد کمایوطن البعیر ” رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کوے کی طرح ٹھونگ مارنے اور درندے کی طرح پاؤں بچھانے سے منع فرمایا اور اس سے منع فرمایا کہ مسجد میں کوئی شخص جگہ مقرر کرلے جیسے اونٹ جگہ مقرر کرلیتا ہے۔
(سنن ابوداؤد،كتاب الصلاة، باب صلاة من لا يقيم صلبہ في الركوع والسجود،جلد1، صفحہ133،مطبوعہ لاہور)
مرآۃ میں ہے:”معلوم ہوا کہ مسجد میں اپنے واسطےکوئی جگہ خاص کرلینا کہ اورجگہ نماز میں دل ہی نہ لگے مکروہ ہے،ہاں شرعی ضرورت کے لیے جگہ مقررکرلینا جائز ہے،جیسے امام کے لیے محراب مقرر ہے اور بعض مسجدوں میں مکبر کے لیے امام کے پیچھے کی جگہ،انہیں بھی چاہیے کہ سنتیں اورنفل کچھ ہٹ کر پڑھیں،مسجد میں جس جگہ جو پہلے پہنچے وہاں کا وہی مستحق ہے،بعض سلاطین اسلامیہ خاص امام کے پیچھے اپنے لیے جگہ رکھتے تھے وہ معذوری کی بناء پر تھاکیونکہ اور جگہ انہیں جان کا خطرہ تھا۔یہاں باقاعدہ ان کی حفاظت کا انتظام ہوتا تھا لہذا وہ اس حکم سے عذرًا مستثنیٰ ہیں۔”
(مرآۃ،باب السجود وفضلہ،ج2،ص85،قادری پبلشرزلاہور)
فتاوی ہندیہ میں ہے:” ویکرہ للانسان ان یخص لنفسہ مکانا فی المسجد یصلی فیہ کذا فی التتارخانیہ”
(الفتاوی الہندیۃ،کتاب الصلاۃ، الباب السابع فيما يفسد الصلاۃ، الفصل الثانی،جلد1،صفحہ 108،دارالفکربیروت)
بہارشریعت میں ہے:”مسجدمیں کوئی جگہ اپنے لئے خاص کر لینا کہ وہیں نماز پڑھے یہ مکروہ ہے۔”
(بہارشریعت،جلد1،حصہ سوم،صفحہ635، مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
5 ربیع الآخر 7144 ھ/ 29 ستمبر 5202 ء