گلے کے بال صاف کروانے کا حکم

گلے کے بال صاف کروانے کا حکم

سوال: کیا گلے کے بال صاف کرواسکتے ہیں؟

سائل: محمد اسلم

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ گلے کے بال صاف کروانا جائز ہے، کیونکہ یہ داڑھی میں شامل نہیں ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ انہیں صاف کرنے کے بجائے چھوڑ دیا جائے۔

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے: “ولایحلق شعر حلقہ وعن ابی یوسف لاباس بہ” ترجمہ: اور وہ اپنے گلے کے بال نہ مونڈے اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، جلد9، صفحہ670، مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

9 جمادی الاولی 1448ھ 20 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں