ڈارک چاکلیٹ کھانا
فتویٰ780:
ڈارک چاکلیٹ کھانا کیسا؟
سائل : میاں عاصم جاويد
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ڈارک چاکلیٹ میں جب تک حرام یا ناپاک چیزوں کے اجزا شامل ہونے کا یا یقین نہ ہو ، اسے حلال ہی سمجھا جائے گا کیونکہ ایسی چیزوں میں اصل حلت ہوتی ہے لہذا صرف شک کی بنیاد پر اسے ممنوع نہیں کہا جا سکتا۔ اعلی حضرت امام اہلسنت رحمتہ اللہ علیہ سے روسر کی شکر کے متعلق پوچھا گیا جس میں حرام اجزا کا شامل ہونا مشہور ہو گیا تھا تو اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: ” حلال ہے جب تک تحقیق نہ ہو کہ اس خاص شکر میں جو ہمارے سامنے رکھی ہے، کوئی نجس یا حرام چیز ملی ہے۔۔ الخ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 4، صفحہ 382)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
30ربیع الاخر 1445ھ/ 15 نومبر 2023ء