نوحہ سننا کیوں منع ہے
فتویٰ722:
نوحہ سننے کی ممانعت کیوں ہے؟
سائل : نعیم مشتاق
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
نوحہ میں میت کے اوصاف میں مبالغہ کر کے رویا جاتا ہے اور اس میں تجدید حزن یعنی غم کو تازہ کرناپا یا جاتا ہے سوگ کی کیفیت بنائی جاتی ہے بلکہ اس میں صحابہ پر کھلے اور چھپے دونوں انداز میں تبرا کیا جاتا ہے اور یہ سارے کام حرام ہیں اس لئے نوحہ سننا بھی حرام ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” جو عورت اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہے، اسے یہ حلال نہیں کہ کسی میت پر تین راتوں سے زیادہ سوگ کرے، مگر شوہر پر کہ چار مہینے دس دن سوگ کرے۔“
(بخاری، حدیث 1282)
بہار شریعت میں ہے: ” نوحہ یعنی میت کے اوصاف مبالغہ کے ساتھ بیان کر کے آواز سے رونا جس کو بین کہتے ہیں بالاجماع حرام ہے۔ یو ہیں واویلا وامصیبتا کہہ کے چلانا۔ “
(بہار شریعت ، جلد 1، حصہ 4، صفحہ 854)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
05 محرم الحرام 1445 ھ /24 جولائی 2023 ء