مفتی کون ہوتا ہے
سوال: مفتی سے کیا مراد ہے،مفتی کون ہوتاہے؟
سائل:ساجد علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مفتی اللہ پاک کی توفیق سے وہ مستند عالِم ہے جو فقہی جزئیات پر گہری ، وسیع نظر رکھتا ہو فقہی کتب کا مسلسل مطالعہ کرتا ہو تفسیر ، حدیث فقہ و اصول فقہ وغیرہ علوم دینیہ میں ماہر ہو اور کسی ماہر معتبر مفتی کے زیر سایہ سالہا سال فتوی نویسی کی مشق کر کے باقاعدہ فتوی دینے کی اجازت حاصل کر لی ہواس کی درستی خطا پر غالب ہو اور خطا واقع ہونے پر رجوع کر لے۔
سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتے ہیں:” حدیث و تفسیر و اصول و ادب و قدر حاجت ہیأت و ہندسہ و توقیت اور ان میں مہارت کافی اور ذہن صافی اور نظروافی اور فقہ کا کثیر مشغلہ اور اشغال دنیویہ سے فراغ قلب اور توجہ الی اللہ اور نیت لوجہ اللہ اور ان سب کے ساتھ شرط اعظم توفیق من اللہ، جوان شروط کا جامع وہ اس بحر ذخار میں شناوری کرسکتا ہے۔ مہارت اتنی ہو کہ اس کی اصابت اس کی خطا پر غالب ہو اور جب خطا واقع ہو رجوع سے عار نہ رکھے۔”
(فتاوی رضویہ، جلد 18، صفحہ 589، 590،رضا فاؤنڈیشن لاہور)
مزید ایک مقام پرفرماتےہیں:”سند کوئی چیز نہیں، بہتیرے سند یافتہ محض بے بہرہ ہوتے ہیں اور جنہوں نے سند نہ لی اُن کی شاگردی کی لیاقت بھی ان سند یافتوں میں نہیں ہوتی، علم ہونا چاہئے اور علم الفتوی پڑھنے سے نہیں آتا جب تک مدتہا(یعنی طویل مدّت تک) کسی طبیب حاذق کا مطب نہ کیاہو(یعنی ماہر مفتی کی صحبت میں رہ کر فتوے نہ لکھے ہوں)۔”
(فتاوی رضویہ، جلد 23، صفحہ 683،رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
14 محرم الحرام 8144ھ/30 جون 6202 ء