مرغی مرغے کے ملاپ کے بعد انڈا
فتویٰ884:
مرغی اگر مرغے سے ملاپ کے بعد انڈا دے تو وہ کھانا جائز ہے ؟
سائل : ظہور شمسی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مرغی اور مرغے کے ملاپ کے بعد جو مرغی نے انڈا دیا اس کے کھانے میں شرعا کوئی حرج نہیں۔ فتاوی فقیہ ملت میں ہے: ” پولٹری فارم کے انڈوں اور بچوں کا کھانا بلاشبہ جائز ہے اگرچہ مرغیاں بغیر جوڑا انڈہ دیتی ہیں اور اگرچہ الیکٹرانک کی گرمی سے بچہ پیدا کیا جاتا ہے۔ “
(فتاوی فقیه ملت، جلد 2، صفحہ 238)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
03 رمضان المبارک 1445ھ/ 14 مارچ 2024ء