غلام رسول ، رسول بخش نام
فتویٰ750:
غلام رسول، رسول بخش، نبی بخش نام رکھنا کیسا؟
سائل : جنید رضا
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سوال میں ذکر کیے گئے نام رکھنا جائز ہے کہ ان میں غلامی، عبدیت یا بخشش کی نسبت مجازی ہے جیسے کہ اردو میں عام بول چال کے اندر کہا جاتا ہے ”تمہارے کتنے بندے ہیں “ ، تو جس طرح یہ جملہ درست اور شرک سے پاک ہے اس طرح یہ نام بھی درست ہیں بلکہ ان ناموں کو رکھنے میں اچھی نیت ہو تو کار ثواب ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” عبودیت کے حقیقی معنی یہاں مقصود نہیں ہیں۔ رہی عبد کی اضافت غیر اللہ کی طرف یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے ۔۔۔ محمد بخش، احمد بخش، نبی بخش، پیر بخش ،علی بخش، حسین بخش اور اسی قسم کے دوسرے نام جن میں کسی نبی یا ولی کے نام کے ساتھ بخش کا لفظ ملا کر نام رکھا گیا ہو جائز ہے۔ “
(بہار شریعت ، جلد 3 ، حصہ 16 ، صفحہ 604)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
11 صفر المظفر 1445 ھ/ 29 اگست 2023 ء