غسل جمعہ کاحکم

غسل جمعہ کاحکم

سوال:کیاجمعہ کےدن غسل کرناواجب ہے،جیساکہ بخاری کی حدیث میں ہے؟

سائل:فیاض علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جمعہ کا غسل سنت ہے واجب نہیں ،جیسا کہ کئی روایات سےثابت ہے۔ جس بخاری و مسلم کی روایت میں”واجب” کالفظ ہے تو اس کا معنی ہے ثابت، اور اگر اس کا معنی ضروری ہو تو وہ حدیث دیگراحادیث سے منسوخ ہے جن میں واجب نہ ہونےکاذکر ہے۔

مشکوۃ میں مسنداحمد،ابوداؤد،ترمذی،نسائی،دارمی کےحوالےسےہے،حضرت سمرہ ابن جندب سےمروی،رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:”من توضاَ یوم الجمعۃ فبہا ونعمت ومن اغتسل فالغسل افضل”جو جمعہ کے دن وضو کرے تو خیراوراچھا کیااورجونہائے تونہانا بہت اچھا ہے۔

(مشکوۃ،ج1،ص56،رقم:494،مطبوعہ لاہور)

مرآۃ میں ہے:”یہ حدیث جمہور علماء کی دلیل ہے کہ غسل جمعہ فرض یا واجب نہیں سنت ہے۔اس کی تائیدمسلم شریف کی روایت سے بھی ہوتی ہے کہ فرمایاحضورنے جوجمعہ کے دن غسل کرکے نمازکے لئے آئے،مجھ سے قریب بیٹھے،خاموشی سے خطبہ سنے تو اس کے دس دن کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔اسی میں ہے:”غسل سنت پانچ ہیں:جمعہ کا،عیدین کا،احرام کے وقت،عرفہ کے دن۔”

(مرآۃ،ج1،غسل مسنون کاباب،ص333 و 334 ،قادری پبلشرزلاہور)

مشکوۃ میں متفق علیہ حدیث حضرت ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سےمروی ہے،رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:”غسل یوم الجمعۃ واجب علی کل محتلم”جمعہ کےدن کاغسل ہر بالغ پرواجب ہے۔

(مشکوۃ،ج1،ص56،رقم:492،مطبوعہ لاہور)

مرآۃ میں ہے:”اگرواجب بمعنی ثابت ہو تو حدیث محکم ہے منسوخ نہیں اوراگر بمعنی ضروری ہے تو منسوخ ہے،جیسا کہ آئیندہ آرہا ہے۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غسل جمعہ جمعہ کے دن کی وجہ سے ہے،نماز جمعہ فرض ہویانہ ہو۔بہت سے علماء کا یہ بھی قول ہے۔” (مرآۃ،ج1،غسل مسنون کاباب،ص333،قادری پبلشرز لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

4 شعبان 6144 ھ/3 فروری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں