عورت کا مسواک کرنا

عورت کا مسواک کرنا

فتویٰ677:

عورت کا مسواک کرنا کیسا؟

سائل : ام ذوالقرنین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کے لیے بھی مسواک کرنا جائز ہے لیکن چونکہ عورتوں کے مسوڑھے کمزور ہوتے ہیں اور مسواک کا مستقل استعمال ان کو مزید کمزور کر سکتا ہے اس لئے انہیں نرم چیزیں مثلا دنداسہ ، مسی وغیرہ استعمال کرنا مستحب ہے اور حصول ثواب کی نیت سے ان چیزوں کے استعمال سے ثواب بھی ملے گا اور یہ مسواک کے قائم مقام بھی ہو گا۔ در مختار میں ہے ”یقوم العلك مقامه للمرأة مع القدرة علیہ“ ترجمہ : عورت کے لیے مسواک پر قدرت ہونے کے باوجود علک (ایک طرح کی گوند جس سے عورتیں دانت صاف کرتی ہیں ) مسواک کے ثواب میں قائم مقام ہو جائے گی۔

اس کے تحت ” فتاوی شامی “ میں ہے: ”أى فى الثواب إذا وجدت النية، وذلك أن المواظبة عليه تضعف أسنانها فيستحب لها فعلہ “ ترجمہ : جب ( ثواب کی ) نیت پائی جائے گی، یہ اس وجہ سے ہے کہ مسواک پر مواظبت (یعنی ہمیشگی ) سے عورتوں کے دانت کمزور ہو جاتے ہیں لہذا ان کے لئےعلک ( ایک طرح کی گوند جس سے عور تیں دانت صاف کرتی ہیں ) کا استعمال کرنا مستحب ہے۔ “

(در مع شامی، جلد 1، صفحه 115)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

19 رمضان المبارک 1445ھ/ 30 مارچ 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں