شعر ہم نے میخانے میں خدا دیکھا

شعر ہم نے میخانے میں خدا دیکھا

فتویٰ692:

یہ شعر کہنا کیسا ”ہم نے دیکھے ہیں احرام میں لپٹے کئی ابلیس ہم نے میخانے میں کئی بار خدادیکھا ہے “؟

سائل : علی سونو

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مصرعہ ثانی میں اگر قائل کی مراد یہ ہے کہ ہم نے شراب خانوں میں نیک لوگ بہت دیکھے ہیں اور انہی کو خدا کہہ رہا ہے تو یہ صریح کفر ہے کیونکہ لفظ ” خدا “ اللہ پاک کے لئے خاص ہے اور کسی اور کو خدا کہنا کفر ہے۔ مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” اللہ عز و جل پر ہی خدا کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ “

(فتاوی مفتی اعظم ہند ، صفحہ 7)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

04 ذو القعد ہ1444ھ/25 مئی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں