دعاکےبعد چہرہ پر ہاتھ پھیرنا
سوال:کیا دُعاکے بعد ہاتھوں کو چہرہ پر پھیرنا حدیث سے ثابت ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
دُعاکے بعد چہرہ پر ہاتھ پھیرنا حضور پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے مبارک عمل سے ثابت ہے۔
امام ابوداؤد علیہ الرحمہ اپنی سند کے ساتھ حدیث پاک بیان کرتے ہیں:”ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا دعا فرفع یدیہ مسح وجہہ بیدیہ”یعنی جب نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم دُعا کرتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھاتے اور چہرہ مبارک پر مَل لیتے۔
(سنن ابوداؤد،کتاب الصلاۃ،باب الدعاء،ج1،ص219،رقم:1492،مطبوعہ لاہور)
کتاب”صحاح ستہ اورعقائد اہلسنت”میں ہے:”دُعا کےلئے اپنے دونوں ہاتھوں کو اُٹھانا اور دُعاکے اختتام پر اپنے ہاتھوں کو چہرے پر مَلنا سُنّت ہے۔”(صحاح ستہ اورعقائد اہلسنت،صفحہ176،زاویہ پبلشرز لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
23 رجب 6144 ھ/24 جنوری 5202 ء