خوف سے آزمائے جانے سے مراد

خوف سے آزمائے جانے سے مراد

فتویٰ944:

سورہ بقرہ کی آیت 155 میں جو فرمایا گیا کہ ہم تمہیں کچھ ڈر اور بھوک اور مالوں کی کمی وغیرہ سے آزمائیں گے تو اس کیا مراد ہے؟

سائل : عبد المالك

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایک قول کے مطابق خوف سے اللہ کا ڈر، بھوک سے رمضان کے روزے، مالوں کی کمی سے زکوۃ اور صدقات دینا، جانوں کی کمی سے بیماریوں کے ذریعے اموات کا ہونا اور پھلوں کی کمی سے اولاد کی موت مراد ہے۔ تفسیر صراط الجنان میں اس آیت کے تحت ہے: ” امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے بقول خوف سے اللہ تعالی کا ڈر ، بھوک سے رمضان کے روزے ، مالوں کی کمی سے زکوۃ وصدقات دینا، جانوں کی کمی سے امراض کے ذریعہ اموات ہونا، پھلوں کی کمی سے اولاد کی موت مراد ہے کیونکہ اولاد دل کا پھل ہوتی ہے۔“

(صراط الجنان، جلد 1 ، صفحہ 250)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

24 ربیع الاول 1445 ھ/ 11 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں