جو تا چھپائی کی رسم
فتویٰ920:
شادیوں میں جوان لڑکیاں جو تا چھپائی کی رسم کرتی ہیں اس کا کیا حکم ہے؟
سائل : شکیل احمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اس رسم میں عموما بے پردگی، جو ان لڑکیوں کا دولہے کا ہاتھ پکڑ لینا اور پھر پیسے کا مطالبہ کرنا ہوتا ہے لہذا اس کی ہر گز اجازت نہیں نیز پیسوں کے مطالبے میں عموماضد کی جاتی ہے اور اس میں رشوت کی صورت بھی بنتی ہے لہذا اس سے بچنا بھی ضروری ہے۔ مفتی انس قادری صاحب لکھتے ہیں: ” ان دونوں رسموں میں عموما بہت بے پردگی اور مذاق مسخری ہوتی ہے اس لئے شرعا ان کی اجازت نہیں ہے۔ ہاں اگر چھوٹی نا بالغ سالی دودھ پلائے اور اسے دولہا اپنی خوشی سے کچھ پیسے دیدے تو اجازت ہو سکتی ہے۔ “
( رسم و رواج کی شرعی حیثیت ، صفحہ 246)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
06 محرم الحرام 1446ھ/ 13 جولائی 2024ء