تصویر بنواناکیسا

تصویر بنواناکیسا

سوال:کیا تصویر بنوانا درست ہے؟

سائل:عثمان رمضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بلاعذر شرعی پرنٹ شدہ تصویر بنانا،بنوانا ناجائز و گناہ ہے۔ لہذااس سے بچاجائے اور توبہ واستغفار کیا جائے۔

بخاری میں ہے،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا:”ان الملٰئکۃ لاتدخل بیتا فیہ کلب اوصورۃ ” یعنی جس گھر میں تصویر ہووہاں رحمت کے فرشتےنہیں آتے۔ (بخاری،ج1،ص179،مطبوعہ کراچی)

امیرالمومنین علی کرم اللہ وجہہ سےمروی،”صنعت طعاما فد عوت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فجاء فرأی تصاویر فرجع فقلت یا رسول اﷲ مارجعک بابی وامی قال ان فی البیت سترا فیہ تصاویر وان الملئکۃ لا تدخل بیتا فیہ تصاویر “میں نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت کی حضور تشریف فرما ہوئے پردے پر کچھ تصویریں بنی دیکھیں، واپس تشریف لے گئے،میں نے عرض کی یار سول اللہ میرے ماں باپ حضور پر نثار کس سبب سے حضور واپس ہوئے، فرمایا گھر میں ا یک پردے پر تصویریں تھیں اور ملائکہ رحمت اس گھر میں نہیں جاتے جس میں تصویریں ہوں۔ (سنن النسائی، کتاب الزینۃ التصاویر ،ج2،ص300،مطبوعہ کراچی)

فتاوی رضویہ میں ہے:”حضورسرورعالم صلی للہ تعالٰی علیہ وسلم نے ذی روح کی تصویر بنانا ،بنوانا، اعزازاً اپنے پاس رکھنا سب حرام فرمایا ہے اوراس پر سخت سخت وعیدیں ارشاد کیں اور ان کے دور کرنے مٹانے کاحکم دیا، احادیث اس بارے میں حد تواترپر ہیں۔” (فتاوی رضویہ،ج21،ص426،رضافاؤنڈیشن لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

11 رجب 6144 ھ/12 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں