عزرائیل علیہ السلام کا حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے اجازت طلب کرنا

عزرائیل علیہ السلام کا حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے اجازت طلب کرنا

سوال: علماء سے سنا ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا جب ظاہری وصال ہوا تو حضرت عزرائیل علیہ السلام نے آپ سے اجازت لی تھی تو یہ بات اُمّت تک کیسے پہنچی کیونکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا تو ظاہری وصال ہوگیا تھا؟

سائل:نعمان حیدر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

منقول ہے کہ وصال ظاہری سےتین دن پہلے عزرائیل علیہ السلام نے آپ صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم سےرُوح قبض کرنےکی اجازت طلب کی۔لہذا اس پر صحابہ کرام علیہم الرضوان اور ان کے ذریعےاُمت کامطلع ہوناممکن ہوا۔

مدارج النبوہ وغیرہ میں ہے:”وِصالِ ظاہری سے تین روز قبل حضرت ملکُ الموت علیہ السّلام بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے اور رُوح قبض کرنے کی اجازت طلب کی ، آپ نے اجازت مرحمت فرمائی ، تین دن بعددوبارہ حاضر ہوئے اور رُوح مبارک قبض کرلی ، ملکُ الموت نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے قبل کسی سے رُوح قبض کرنے کی اجازت نہیں مانگی یہ آپ کے خصائص میں سے ہے۔”

(مدارج النبوۃ،ج2 ، ص428،سیرت سیدالانبیاء ، ص603،مفہوماً)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

6 ربیع الآخر 7144 ھ/ 30 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں