جنابت کی حالت میں قرآن لکھنا
سوال:کیاحالت جنابت میں قرآن پاک کی آیات لکھ سکتےہیں؟
سائل:حسنین مغل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
غسل فرض ہونے کی حالت میں قرآنی آیات نہیں لکھنا جائز نہیں ۔
بہارشریعت میں ہے:”جس کو نہانے کی ضرورت ہو اس کو مسجد میں جانا، طواف کرنا، قرآن مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد یا چَولی چُھوئے یا بے چُھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا آیت کا تعویذ لکھنا یا ایسا تعویذ چھونا یا ایسی انگوٹھی چھونا یا پہننا جیسے مُقَطَّعات کی انگوٹھی حرام ہے۔”
(بہارشریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ 326 ،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
28 محرم 7144 ھ/24 جولائی 5202 ء