شہید کی تعریف کی وضاحت

شہید کی تعریف کی وضاحت

فتویٰ929:

شہید کی تعریف میں لکھا ہے کہ نفس قتل سے مال واجب نہ ہو اہو اور نہ دنیا سے کوئی نفع اٹھایا ہو اس کی وضاحت کر دیں؟

سائل : جیلان رضامدنی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سب سے پہلے تو یہ یادر کھیں کہ جو شہید فقہی ہو گا اسے غسل نہیں دیا جائے گا، ویسے ہی دفن کر دیا جائے گا۔ شہید کی تعریف یہ ہے کہ ایسا عا قل، بالغ طاہر مسلمان جو بطور ظلم آلہ جارحہ سے قتل کیا گیا ہو در نفس قتل سے مال واجب نہ ہو ا ہو اور دنیا سے نفع نہ اٹھایا ہو ۔ یہاں مال واجب نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ قتل کی وہ قسم پائی جائے جس میں قصاص واجب ہو تا ہو اگر چہ کسی عارضہ کے سبب قصاص ساقط ہو جائے یا کچھ بھی واجب نہ ہوتا ہو، مثلا قتل عمد ہوا اور قاتل اور اولیائے مقتول میں صلح ہو گئی تو اب بھی شہید کہلائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا۔ دنیا سے نفع نہ اٹھانے سے مراد یہ ہے کہ زخمی ہونے کے بعد جبکہ امور جہاد ختم ہو گئے ہوں دنیا کی کسی چیز سے فائدہ حاصل نہ کیا ہو مثلا کھایا یا پیانہ ہو ۔ شامی میں ہے: ” فالحاصل انه اذا وجب بقتله القصاص وإن سقط لعارض أو لم يجب بقتله شئى اصلا فهو شهید “ ترجمہ : خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب اس کے قتل سے قصاص واجب ہو اگرچہ کسی عارضہ کے سبب ساقط ہو جائے یا کچھ بھی واجب نہ ہو تو وہ شہید ہے۔

(شامی، جلد 3، صفحہ 189)

بہار شریعت میں ہے: ” کوئی شخص گھائل ہوا مگر اُس کے بعد دنیا سے متمتع ہوا، مثلاً کھا یایا پیا۔ تو ان سب صورتوں میں غسل دیں گے ، بشرطیکہ یہ امور جہاد ختم ہونے کے بعد واقع ہوئے۔“

(بہار شریعت جلد 1 ، حصہ 4، صفحہ 862)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

02 ربیع الاول 1445 ھ/ 19 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں