چیز ڈیلیور نہ ہونے پر رقم دینا
فتویٰ866:
اگر کسی ایپ سے شاپنگ کی اور کسی وجہ سے چیز ڈیلیور نہ ہو سکی تو کمپنی کا 150 دینا کیسا کیا ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں ؟
سائل : محمد طلحہ نوید
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ولا تو کسی ایپ سے خریداری کرنے میں یہ دیکھ لیا جائے کہ وہاں کے اصول و ضوابط شریعت کے مطابق ہیں یا نہیں۔ اگر خریداری کے اصول شریعت سے نہیں ٹکراتے تو وہاں سے شاپنگ کرنا جائز ہو گا۔ معلوم کی گئی صورت میں اگر پہلے سے مشروط نہ تھا کہ اگر سامان ڈیلیور نہ ہوا تو کمپنی 150 روپے دینے کی پابند ہو گی تو یہ کمپنی کی طرف سے تحفہ ہے ان کا دینا اور لینا جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”مالی جرمانہ منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل کرنا حرام ہے۔ “
(فتاوی رضویہ، جلد 5، صفحہ 118)
معجم لغة الفقہاء میں تحفہ کی تعریف ہے: ”اعطاء شئی بغیر عوض صلة وتقربا و اکراما “یعنی : کسی کو بغیر عوض بطور قربت یا عزت کے کچھ دینا۔
( معجم لغة الفقہاء، صفحہ 368)
والله اعلم عزوجل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
17 رجب المرجب 1445 ھ/ 29 جنوری 2024ء