نابالغ کو ملنے والی رقم

نابالغ کو ملنے والی رقم

فتویٰ830:

نابالغ بچوں کو جو تحفے میں رقم ملتی ہے وہ والدین استعمال کر سکتے ہیں ؟ کیا بچوں پر ہی خرچ کر سکتے ہیں ؟

سائل : انیس برکاتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

وہ رقم جو نا بالغ کو بطور تحفہ کہہ کر دی جاتی ہے وہ نابالغ کی ملکیت ہے ، اسے والدین استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ تحفہ دینا ملکیت کی صراحت کرنا ہے اور نابالغ کی ملکیت میں موجود چیز کو کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا، البتہ اسی پر خرچ کرنا جائز ہے، ہاں اگر والدین فقیر ہوں اور انہیں پیسوں کی ضرورت ہو تو جتنی ضرورت ہے اتنی رقم بطور قرض لے سکتے ہیں ، بعد میں وہ رقم واپس کر دے۔ مفتی قاسم صاحب لکھتے ہیں : ” بچوں کو جو عیدی ملتی ہے وہ بچوں کی ملک ہوتی ہے والدین اسے رشتے داروں کے بچوں کو عیدی میں نہیں دے سکتے اور والدین خود بھی ان پیسوں کو اپنے لئے استعمال نہیں کر سکتے ، ہاں! اگر والدین فقیر ہوں اور انہیں پیسوں کی حاجت ہو تو بقدر ضرورت اس میں سے استعمال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ “

(ماہنامہ فیضان مدینہ ، جولائی 2017)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

14 جمادی الاول 1445 ھ/ 29 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں