دف بجانا

دف بجانا

فتویٰ811:

کس طرح کا دف بجانا جائز ہے؟

سائل : ساحر لودهی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایسادف جو بغیر جھانجھ کے ہو اور قواعد موسیقی پر نہ بجایا جائے اور بجانے والے مرد و عزت دار عورتیں نہ ہوں تو جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” دف کہ بے جلا جل یعنی بغیر جھانجھ کا ہو اور تال سم کی رعایت سے نہ بجایا جائے اور بجانے والے نہ مرد ہوں نہ ذی عزت عورتیں، بلکہ کنیزیں یا ایسی کم حیثیت عورتیں اور وہ غیر محل فتنہ میں بجائیں تو نہ صرف جائز بلکہ مستحب ومندوب ہے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 21، صفحه 642)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

15 جمادی الاول 1445 ھ/ 30 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں