مصافحہ کے وقت حدر کوع سے کم جھکنا

مصافحہ کے وقت حدر کوع سے کم جھکنا

فتویٰ795:

مصافحہ کرتے وقت جھکنا کیسا؟ اگر کوئی حدر کوع سے کم جھکے تو کیا حکم ہے؟

سائل : مبين

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مصافحہ کرتے وقت حدر کوع سے کم جھکنا مکروہ تنزیہی ہے اور حد رکوع تک جھکنا ناجائز و حرام ہے کیونکہ مصافحہ میں جھکنا تعظیم کے لئے ہوتا ہے اور تعظیم کے لئے حدر کوع تک جھکنا جائز نہیں۔ بہار شریعت میں ہے : ” بعض لوگ سلام کرتے وقت جھک جاتے ہیں اگر یہ جھکنار کوع کے برابر ہو جائے تو حرام ہے اور اگر رکوع کی حد سے کم ہو تو مکروہ ہے۔“

(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 92)

فتاوی رضویہ میں عالمگیری کے حوالے سے ہے : ” سلام کے وقت جھکنا مکروہ ہے اس پر نہی وار د ہے۔ جیسا کہ تمر تاشی میں ہے۔ غیر اللہ کی تعظیم کے لئے قیام ، مصافحہ ، اور جھکنا جائز ہے ہاں سجدہ سوائے اللہ تعالی کے کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔ یوں غرائب میں ہے میں کہتا ہوں اس قیام کا محمل وہ قیام ہے جو رکوع کی حد تک نہ ہو کیونکہ یہ مکروہ تنزیہی ہے۔ یہ کراہت جواز کو جامع ہے جیسا کہ فقہاء نے اس پر نہ نص فرمائی ہے۔“

(فتاوی رضویہ، جلد 22، صفحہ 370)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

24 ربيع الآخر 1445ھ/ 09 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں