جمعہ کے دن کپڑے دھونا
فتویٰ794:
کیا جمعہ کے دن کپڑے نہیں دھونے چاہیے ؟
سائل : قاری شاہزیب حقانی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جمعہ کے دن کپڑے دھونے میں شرعا کوئی حرج نہیں، عوام میں غلط فہمی پائی جاتی ہے جس کا کوئی اعتبار نہیں۔ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں: ” میں نے تنگدستی کے کافی اسباب پڑھے ہیں مگر جمعہ کے دن کپڑے دھونے سے گھر میں تنگدستی آنے کا کہیں پڑھا ہو، یہ یاد نہیں۔ “
(ماہنامہ فیضان مدینہ ، صفر 1440)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
26 ربيع الآخر 1445 ھ/ 1 1 نومبر 2023 ء