سولہ سال کے لڑکے کاڈرائیونگ کرنا

سولہ سال کے لڑکے کاڈرائیونگ کرنا

فتویٰ788:

کیا سولہ سال کا لڑ کا ڈرائیونگ کر سکتا ہے ؟

سائل : محمد آدم

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنا قانونی جرم ہے اور سولہ سال کے لڑکے کو لائسنس جاری نہیں ہو تا لہذا اسے گاڑی چلانا شرعا بھی منع ہو گا کیونکہ پکڑے جانے کی صورت میں اپنے آپ کو ذلت پر پیش کرنا پایا جائے گا اور پھر رشوت وغیرہ ناجائز کاموں کا ارتکاب کرنا ہو گا۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” مباح صورتوں میں سے بعض قانونی طور پر جرم ہوتی ہیں ان میں ملوث ہونا اپنی ذات کو اذیت و ذلت کے لئے پیش کرنا ہے اور وہ نا جائز ہے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 17 ، صفحہ 370)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 بيع الاخر 1445 ھ/ 24 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں