غازی تو ہم نے بھی بہت دیکھے

غازی تو ہم نے بھی بہت دیکھے

فتویٰ764:

اس شعر کا کیا حکم ہے : ”ہے جہاد افضل نفس کے خلاف: غازی تو ہم بھی بہت دیکھے “؟

سائل : عبد الر حمن مدنی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں ذکر کیے گئے شعر میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہاں غازی کی تو ہین نہیں نہ ہی اسلامی سرحدوں کی حفاظت میں جہاد کی نفی ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ اصل جہاد تو نفس کے ساتھ ہے ، اگر نفس کو قابو نہ کیا اور صرف سرحدوں پر جنگ لڑتے رہے تو اصل مقصد حاصل نہیں ہو گا۔ اس شعر کی تائید ایک حدیث پاک سے بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ ترمذی میں ہے: ”المجاهد من جاهد نفسه “ ترجمہ : مجاہد تو وہ ہے جو نفس کے خلاف لڑے۔

(ترمذی، حدیث 1621)

امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ حدیث پاک نقل کرتے ہیں: ”کفار سے جہاد کے بعد واپس آتے ہوئے سرکار عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار ﷺ نے فرمایا: ”رجعنا من الجهاد الاصغر الى الجهاد الاکبر“ ترجمہ : ہم اپنے چھوٹے جہاد سے بڑے جہاد کی طرف پھرے۔“

(مللفوظات اعلی حضرت ، صفحہ 157)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

01 ربیع الاول 1445 ھ/18 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں