ایزی پیسہ لکی ڈرا
فتویٰ729:
ایزی پیسہ ایپلیکیشن میں ایک لکی ڈراگیم ہے جس میں ایک روپیہ دے کر اس میں شامل ہوا جاتا ہے اور پھر لکی ڈرا کے ذریعے ایک کو انعام مل جاتا ہے باقی سب کو ان کا ایک روپیہ مل جاتا ہے اس میں شامل ہونا کیسا؟
سائل : اویس قدیر
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر تو واقعی وہ ایک روپیہ واپس مل جاتا ہے اور اس لکی ڈرا میں اور کوئی اضافی رقم نہیں کٹتی تو اس سے حاصل ہونے والا انعام لینا جائز ہے، لیکن اگر اس لکی ڈرا میں کسی بھی نام پر چار جز کاٹے جاتے ہوں یا وہ ایک روپیہ واپس نہ ملتا ہو تو یہ جو ا ہے اس میں شامل ہونا اور انعام لینا حرام ہے۔ لکی ڈرا کی ناجائز صورت کے بارے میں امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری صاحب لکھتے ہیں: ” اس طریقہ کار میں لاکھوں کروڑوں روپے کے انعامات کالا لچ دے کر لاکھوں ٹکٹ معمولی رقم کے بدلے فروخت کئے جاتے ہیں پھر قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونے والوں میں چند لاکھ یا چند کروڑ روپے تقسیم کر دیئے جاتے ہیں جبکہ بقیه افراد کی رقم ڈوب جاتی ہے ، یہ بھی جواہی کی ایک صورت ہے جو کہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ “
(غیبت کی تباہ کاریاں، صفحہ 188)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
17 محرم الحرام 1445 ھ/ 05 اگست 2023 ء