چپ (chip) کے ذریعے فیملی پلیننگ
فتویٰ676:
فیملی پلیننگ کا ایک طریقہ یہ ہوتا ہے کہ جس میں بازو پر کٹ کر کے سیر نج سے ایک چپ ڈالی جاتی ہے اس سے آہستہ آہستہ دوا نکلتی رہتی ہے اور وہ حمل ہونے سے روکتی ہے یہ دیگر دواؤں کی طرح ہوتی ہے مگر بار بار نہیں لینی پڑتی اس کی انتہائی مدت 5 سال ہے مگر اس سے پہلے بھی نکلو اسکتے ہیں کیا یہ کرنا اور وہ بھی روزے میں درست ہو گا؟ پہلے بچے کی ولادت پر کمزوری کے سبب میری اور بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا اس لئے یہ کروانا چاہتے ہیں۔
سائل : بنت شجاعت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سوال میں بیان کیا گیا طریقہ اختیار کرناشر عا جائز ہے کہ یہ عارضی طور پر حمل کو بننے نہیں دیتا اور کسی شرعی مجبوری کی بنا پر جیسا کہ سوال میں مذکور ہے، ایسا طریقہ اختیار کرنے میں حرج نہیں۔ یہ چپ چونکہ مسام کے ذریعے سے ڈالی جاتی ہے لہذا روزے کی حالت میں کروانا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں توٹے گا۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”ایسی دوا کا استعمال جس سے حمل نہ ہونے پائے اگر کسی ضرورت شدیدہ قابل قبول شرع کے سبب ہے حرج نہیں ورنہ سخت شنیع و معیوب۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 209)
فتاوی نوریہ میں ہے: ”ایسے عام ٹیکے جن میں دوائی جوف و دماغ تک بذریعہ سوئی نہیں جاتی بلکہ سوئی رہتی ہی جوف سے بالائی با زیریں حصوں میں ہے روزہ فاسد نہیں کرتے۔ “
(فتاوی نوریہ ، جلد 2، ص 219)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
22 شعبان المعظم 1445ھ/ 04 مارچ 2024ء