حائضہ کا قرآن پڑھانا

حائضہ کا قرآن پڑھانا

فتویٰ646:

کیا حائضہ قرآن پڑھا سکتی ہے؟

سائل : ام ایمن

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

حائضہ قرآن پڑھا سکتی ہے مگر وہ ہر کلمہ کو توڑ توڑ کر پڑھائے یعنی ایک کلمہ پڑھا کر سانس توڑ دے پھر اگلا کلمہ پڑھے اور اس میں قرآن کی نیت نہیں کرے گی۔ مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں: ” معلمہ یعنی جو قرآن پاک سکھاتی اور پڑھاتی ہے اس کو مخصوص طریقے سے قرآن پڑھانے کی اجازت ہے۔۔ مخصوص طریقے سے مراد یہ ہے کہ معلمہ دو کلمے ایک سانس میں ادانہ کرے بلکہ ایک کلمہ پڑھا کر سانس توڑ دے پھر دوسرا کلمہ پڑھائے اور پڑھتے وقت یہ نیت کرے کہ میں قرآن نہیں پڑھ رہی بلکہ مثلا یوں نیت کرے کہ عربی زبان کے الفاظ ادا کر رہی ہوں۔ اور جو ایک ایک حرف کر کے ہجے کروائے جاتے ہیں معلمہ یہ بھی کروا سکتی ہے۔ معلمہ کے علاوہ دیگر خواتین ایک ایک کلمہ کر کے بھی قرآن نہیں پڑھ سکتیں اگر چہ وہ قرآن سیکھنے کی نیت رکھتی ہوں۔ “

خواتین کے مسائل، صفحہ 121)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ربيع الاخر 1445ھ/ 24 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں