عورت کی داڑھی آجائے تو
فتویٰ638:
عورت کی داڑھی کے بال اگر آجائیں تو ان کو کاٹنایا اکھیٹر نا کیسا؟
سائل : اور نگزیب
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر عورت کے داڑھی کے بال نکل آئیں تو ان کو دور کر دینا مستحب ہے ، بال دور کرنے میں کوئی قید نہیں چاہے تو حلال کریم یا پاؤڈر سے کرے یاریز ر وغیرہ سے۔ فتاوی رضویہ میں شامی کے حوالہ سے ہے: ” ازالة الشعر من الوجه حرام الا اذا نبت للمراة لحية او شوارب فلا تحرم ازالة بل تستحب “ ترجمہ : داڑھی کے بال دور کرنا حرام ہے مگریہ کہ اگر عورت کی داڑھی مونچھیں نکل آئیں تو ان کو دور کرنا حرام نہیں بلکہ مستحب ہے۔
(فتاوی رضویہ ، جلد 22، صفحه 653)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
03 ربیع الاول 1445 ھ/ 20 ستمبر 2023 ء