سوتیلے بیٹے سے پردہ
فتویٰ627:
کیا سوتیلے بیٹے سے عورت کا پردہ ہے ؟
سائل : فہد حنان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جس عورت سے باپ نے نکاح کیا ہو اگر چہ خلوت اختیار نہ کی ہو وہ بیٹے کے لئے محرمہ ہے اور اس سے عورت کا پردہ ضروری نہیں لیکن فتنے کا اندیشہ ہو تو عورت کو چاہیے کہ پردہ کرے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” وَلَا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ “ ترجمہ : اور باپ دادا کی منکوحہ سے نکاح نہ کرو۔
(النساء: 22)
تفسیر : ” یہاں اگر نکاح سے مراد عقدِ نکاح ہے تو معلوم ہوا کہ سوتیلی ماں سے نکاح حرام ہے اگر چہ باپ نے خلوت سے پہلے اسے طلاق دے دی ہو۔۔ الخ “
(صراط الجنان، جلد 2، صفحہ 168)
امیراہلسنت لکھتے ہیں: ” نسبی محارم کے سوا دونوں طرح کے محارم سے پردہ بھی نہیں اور منع بھی نہیں، خصوصا جب عورت جو ان ہو یا فتنے کا خوف ہو تو پردہ کرے۔“
( پردے کے بارے میں سوال جواب، صفحہ 45)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
27 ذوالحجہ 1444 ھ/ 16 جولائی 2023 ء